0
Saturday 5 Oct 2019 10:31

کشمیریوں کی تکلیف سمجھتا ہوں، عمران خان

کشمیریوں کی تکلیف سمجھتا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کے لئے لائن آف کنٹرول پار کرنے والا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہو گا۔ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے غم و غصہ کو سمجھتا ہوں، وہ مقبوضہ وادی میں 2ماہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے غیر انسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان نے خبردار کیا کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آزادکشمیر سے ایل اوسی پار کرنیوالا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہو گا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے بھارت کو مقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پار حملے کا بہانہ ملے گا، بھارت کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشتگردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہو گا۔

 
خبر کا کوڈ : 820202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش