QR CodeQR Code

آستانہ،او آئی سی کا اجلاس، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر بات چیت

30 Jun 2011 12:35

اسلام ٹائمز:عبدالمجید تمبو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران، تاجکستان، ترکی اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے، جنہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔


آستانہ:اسلام ٹائمز۔ قازقستان کے شہر آستانہ میں او آئی سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ کشمیر سینٹر یورپ کے چیئرمین عبدالمجید ترمبو کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کی دلچسپی اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل احسان اوگلو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو او آئی سی اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور تنظیم کا ایک وفد مقبوضہ کشمیر بھیجا جانا چاہیے۔ عبدالمجید تمبو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران، تاجکستان، ترکی اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے، جنہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 82021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82021/آستانہ-او-آئی-سی-کا-اجلاس-مسئلہ-کشمیر-کو-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-اور-کشمیری-عوام-امنگوں-کے-مطابق-حل-کرنے-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org