QR CodeQR Code

اپنی سرزمینوں پر واپسی کے سلسلے کا 77 واں احتجاجی مظاہرہ؛

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید 54 زخمی

5 Oct 2019 14:40

فلسطینی پناہ گزینوں کیطرف سے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم مظاہروں کا آغاز گذشتہ سال کے ماہِ مارچ سے ہوا جبکہ عالمی اداروں کی ناک تلے ہونیوالے ان مظاہروں کے دوران تاحال 320 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے سینکڑوں کی حالت نازک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علاقے "غزہ کی پٹی" کی غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ ملنے والی سرحد پر ہر جمعے کے روز منعقد ہونیوالے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کے 77ویں احتجاجی مظاہرے میں گذشتہ روز ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی جبکہ وہ قومی اتحاد پر مشتمل "قومی مفاہمت ہمارا مطالبہ" کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

دوسری طرف غاصب صیہونی فوجیوں نے اس پرامن احتجاجی مظاہرے کا جواب وسیع فائرنگ اور آنسوگیس کیساتھ دیا جس کے سبب 1 فلسطینی شہید اور 54 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کیطرف سے رات گئے ہونیوالے ایک اعلان کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل پر غزہ کیطرف سے 2 راکٹ بھی فائر کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیطرف سے "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے عظیم مظاہروں کا آغاز گذشتہ سال کے ماہِ مارچ سے ہوا جبکہ عالمی اداروں کی ناک تلے ہونیوالے ان مظاہروں کے دوران تاحال 320 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے سینکڑوں کی حالت نازک ہے۔


خبر کا کوڈ: 820226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820226/غاصب-اسرائیلی-فوجیوں-کی-فائرنگ-سے-1-فلسطینی-شہید-54-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org