QR CodeQR Code

پاراچنار کے قافلہ سالاران کا زائرین کو بروقت ویزہ فراہمی پر ایرانی قونصلیت سے اظہار تشکر

5 Oct 2019 17:02

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران اور عراق زائرین لیجانے والے انجمن سالاران خیبر پختونخوا کے رہنماؤں کربلائی ممتاز حسین، کربلائی اسرار حسین، کربلائی علی محسن، کربلائی ناظم علی، ظاہر علی، زاہد حسین اور منتظر حسین نے زائرین کو بروقت ویزے لگانے پر پشاور میں ایران قونصلیٹ کے جنرل قونصلر محمد باقر بیگی، ویزہ انچارج محمد ابراہیم کاشانی اور ایرانی قونصلیٹ کے دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ زائرین لیجانے والے قافلہ سالاران نے بر وقت ویزے دینے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور عراقی حکومت سے بھی زائرین کی سہولت کیلئے بروقت ویزے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران اور عراق زائرین لیجانے والے انجمن سالاران خیبر پختونخوا کے رہنماؤں کربلائی ممتاز حسین، کربلائی اسرار حسین، کربلائی علی محسن، کربلائی ناظم علی، ظاہر علی، زاہد حسین اور منتظر حسین نے زائرین کو بروقت ویزے لگانے پر پشاور میں ایران قونصلیٹ کے جنرل قونصلر محمد باقر بیگی، ویزہ انچارج محمد ابراہیم کاشانی اور ایرانی قونصلیٹ کے دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا، جن کیوجہ سے زائرین کو بروقت ویزے لگوانے اور زائرین کی بروقت روانگی ممکن ہوئی، رہنماؤں نے عراقی حکومت سے بھی عراق جانے والے زائرین کو بروقت ویزے لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا میں صرف چند روز رہ گئے ہیں اس لئے اس سال عراقی ویزہ کیلئے اپروول کی شرط ختم کی جائے اور بروقت عراق کے ویزے زائرین کو جاری کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 820293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820293/پاراچنار-کے-قافلہ-سالاران-کا-زائرین-کو-بروقت-ویزہ-فراہمی-پر-ایرانی-قونصلیت-سے-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org