0
Saturday 5 Oct 2019 17:52

حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے 780 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے 780 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے 780 ویں تین روزہ سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا، عُرس کا آغاز وفاقی وزیر خارجہ اور سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا، وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضرت بہاؤالدین زکریا کے مزار پر حاضری بھی دی۔ اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی، ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہر، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی سمیت عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی، وزیراعلٰی پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعلٰی سردار عثمان بزدار اور سینکڑوں عقیدت مندوں نے ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی، عرس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی، وزیراعلٰی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حضرت بہاؤالدین زکریا سمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، اللہ تعالی بزرگان دین کے فیوض و برکات سے کشمیر کو آزادی عطا فرمائے، عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 820299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش