0
Saturday 5 Oct 2019 17:58

مولانا فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے اور وہ جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کا منافع کمایا گیا ہے، دورہ چین میں ایم ایل 2 کی داغ بیل بھی رکھی جائے گی۔ ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ 27 اکتوبر میں دو ہفتے پڑے ہیں، اس دوران کچھ ہوا تو سارہ ملبہ آپ کے سر پر جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا ہے، ان کے کہنے پر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن رسوا ہوئی۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان آپ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو استعمال کرنے جا رہے تھے، لیکن آپ کو استعمال کیا جا رہا ہے، آپ جو افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، اس تحریک کا نقصان کشمیر کاز کو ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے، حالات نارمل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے نہایت ذمہ داران بیان دیا ہے وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ دھرنے کے کیا نتائج نکلیں گے، البتہ شہباز شریف کی سمجھ نہیں آتی، شہباز شریف یا ادھر ہوں یا ادھر، شہباز شریف سے کہتا ہوں پہلے جیسی سیاست کا وقت ختم ہو گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان 6 آدمیوں کو رہا کر دے یہ ساری تحریک کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، عمران خان کو ایک سال پہلے کہا تھا کہ ان کو لوٹی ہوئی دولت بھی نصیب نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے، سارے لوگ فضل الرحمان کو آگے کرکے کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈبل شاہ نہ بنیں اور نہ ہی ڈبل گیم کریں، قومیں حملوں سے نہیں معیشت سے تباہ ہوتی ہیں، شہباز شریف اسلامی ممالک کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ میں نواز شریف کو سمجھانے کی بڑی کوشش کر رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 820300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش