0
Saturday 5 Oct 2019 18:50

اسلام مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے، نیاز نقوی

اسلام مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے، نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے، تحریک کربلا نے رہتی دنیا تک مظلوم سے ہمدردی کو یقینی بنایا، ہر انقلاب کی بنیاد کربلا سے درس لیتی اور خود کو امام مظلوم کربلا سے منسلک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں عالم اسلام کا مقدمہ اچھے انداز میں پیش کیا ہے، جس میں حجاب اسلامی، تحفظ ناموس رسالت اور کشمیر کا مسئلہ اچھے انداز سے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش وہ یمن اور فسلطین کے مظلوموں کا بھی ذکر کر دیتے، عمران خان ایرانی صدر کے بعد پہلے مسلمان وزیراعظم ہیں جنہوں نے عالم اسلام کے مسائل پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کی بات کی جانی چاہیے، ایران کے بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کے باوجود ایران نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر قرارداد پیش کرنے کیلئے پاکستان کو ووٹ دیا مگر سعودی عرب اور امارات نے حمایت نہیں کی۔ علامہ نیاز نقوی نے سرکاری سطح پر دینی مدارس کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب اور انعامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ضروریات کے لئے علما ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عزاداری سید الشہدا پر بعض مقامات پر پابندیوں کا نوٹس لیں اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بھی کریں۔
خبر کا کوڈ : 820306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش