0
Saturday 5 Oct 2019 18:59

مجدد الف ثانی نے اپنے خلفاء کے ذریعے نظام خانقاہی کا جمود توڑا، اشرف جلالی

مجدد الف ثانی نے اپنے خلفاء کے ذریعے نظام خانقاہی کا جمود توڑا، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر کہا مجدد الف ثانی دو قومی نظریہ کے بانی تھے مملکت خداداد پاکستان آپ کی نظریاتی جدوجہد کا نتیجہ ہے، مجدد الف ثانی کے تجدیدی کارناموں سے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو بہت تقویت حاصل ہوئی۔ آپ کی اصلاحی تحریک نے امت مسلمہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کیا، مغل بادشاہوں اکبر اور جہانگیر کیخلاف آپ کی استقامت نے تخت شاہی پر لرزہ طاری کر دیا۔ آپ نے صوفیاء سے لے کر اُمراء تک سب کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا، معاشرے سے اعتقادی اور معاشرتی بیماریوں کو دور کرنے کیلئے آپ نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو اجاگر کیا بذریعہ خطوط آپ نے جو اصلاحی تحریک شروع فرمائی بہت جلد اس کے اثرات مرتب ہوئے اور دربارشاہی کے مقربین اور فوج کے جرنیل آپ کی تعلیمات سے متاثر ہو گئے۔ آپ کے یہی خطوط مکتوبات کی شکل میں ملت کے مسائل کا آج بھی ایک جامع حل موجود ہے۔ آپ نے اپنے خلفاء کے ذریعے نظام خانقاہی کا جمود توڑا اور اسلام کا مقصد حاصل کیا۔
خبر کا کوڈ : 820307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش