0
Saturday 5 Oct 2019 19:06

جج بلیک میلنگ اسکینڈل میں مزید کردار سامنے آگئے

جج بلیک میلنگ اسکینڈل میں مزید کردار سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے حکام جج بلیک میلنگ اسکینڈل میں مزید کردار سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے والے ایک ملزم فیصل شاہین گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیصل شاہین کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، فیصل شاہین نے ویڈیو موبائل پر بنانے کا اعتراف کیا. ویڈیو بنا کر ملزم حمزہ عارف بٹ کے لیپ ٹاپ میں منتقل کی گئیں، لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائس حمزہ عارف کے کزن اکاشا کی ہیں۔ ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ملزم کو ریمانڈ پر دیا جائے۔ عدالت نے فیصل شاہین کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اگلی پیشی پر ملزمان فیصل شاہین اور حمزہ بٹ کو ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ جج بلیک میلنگ اسیکنڈل میں مرکزی ملزم ناصر بٹ کے بیٹےحمزہ کو گرفتار کر لیا گیا  ہے، اسلام آباد کی عدالت نے حمزہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین میں مرکزی ملزم ناصر بٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر اس کے انتیس سالہ بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 820308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش