QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمن ختم نبوت کے کارکنوں کا وقت ضائع کرنے کی بجائے جنوری تک انتظار کریں، محمد اجمل قادری

5 Oct 2019 19:13

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (م) کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے انداز کو اپنے والد مفتی محمود کی طرز پر لانے کی کوشش کریں اور دینی کارکنوں کو آزمائش میں مبتلا نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (م) کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی کال کو واپس لے لیں کیونکہ عمران خان صاحب ٹیم کی کمزوری کی وجہ سے دسمبر کے بعد خود ہی جانے والے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو چاہیئے کہ وہ جنوری 2020ء میں قائم ہونے والی نیشنل گورنمنٹ جو کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد چار سال کے لئے قائم ہوگی اس میں وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں سے ملتان آمد پر رشید آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے کارکنوں اور مدارس عربیہ کے طالبعلموں کا وقت ضائع کرنے کی بجائے وہ جنوری تک انتظار کریں اور صرف پریس کانفرنسوں پر ہی گزارہ کریں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے انداز کو اپنے والد مفتی محمود کی طرز پر لانے کی کوشش کریں اور دینی کارکنوں کو آزمائش میں مبتلا نہ کریں۔

 


خبر کا کوڈ: 820309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820309/مولانا-فضل-الرحمن-ختم-نبوت-کے-کارکنوں-کا-وقت-ضائع-کرنے-کی-بجائے-جنوری-تک-انتظار-کریں-محمد-اجمل-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org