0
Saturday 5 Oct 2019 19:24

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رائل ملائشین نیول تنصیبات کا دورہ

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رائل ملائشین نیول تنصیبات کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ملائشیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن فلیٹ، سپیشل فورس ٹریننگ سینٹر، بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ، ملائشین نیول ایئر آرم سمیت ملائشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور کمانڈر ویسٹرن فلیٹ اور دیگر فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کی۔ لومیٹ میں ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن فلیٹ آمد پر ملائشین بحریہ کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر ،وائس ایڈمرل داتوآرِس عادی تان بن عبداللہ نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ بحری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی اور ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے اسپیشل فورس ٹریننگ سینٹر اور نیول ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کمانڈ کا بھی دورہ کیا اور ان اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے ان مراکز پر موجود تربیتی سہولیات کا مشاہدہ کیا اور تربیت کے اعلٰی معیار کو سراہا۔ بعد ازاں نیول چیف نے لومیٹ میں بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ کا دورہ کیا۔ شپ یارڈ آمد پر نیول چیف کا استقبال شپ یارڈ کے سربراہ نے کیا اور شپ یارڈ میں موجود سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید برآں نیول چیف نے بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یارڈ پر جاری معیاری کام کی تعریف کی۔ نیول چیف نے ملائشین نیول ایئر آرم کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا اور ہیڈ کوارٹر نیول ایئر آرم کی مختلف تنصیبات اور کوارٹرز گارڈ کا جائزہ لیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف کایہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور دونوں بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 820313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش