0
Saturday 5 Oct 2019 19:29

آزادی مارچ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، اویس نورانی

آزادی مارچ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی تبدیلی کا نقارہ بج چکا ہے، ملکی سیاست میں آتش فشاں پھٹنے والا ہے جو ناکام، نالائق اور ناجائز حکومت کو بہا لے جائے گا، دھرنا پارٹی ہمارے دھرنے کو غلط نہیں کہہ سکتی، متکبر وزیراعظم تین مہینوں کا مہمان ہے، 27 اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ آزادی مارچ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے، اپوزیشن کو پُرامن احتجاج سے روکنا غیر آئینی ہوگا، انسانوں کا سمندر حکومتی رکاوٹوں کو بہا لے جائے گا، موجودہ حکومت سول مارشل لا کی بدترین مثال ہے، حکومت پر تنقید کرنیوالے ہر شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا بازار گرم ہے، احتساب کو تماشا بنانے والے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، حکومت کشمیر کاز کیلئے یہکجہتی کا ماحول بنانے کی بجائے سیاسی انتشار کو ہوا دے رہی ہے، اب حکومت کیساتھ کھلی جنگ ہو گی، موجودہ حکومت کو برداشت کرنا ملک سے غداری ہوگی، سڑکوں پر نکلنے کا وقت آ گیا ہے، آزادی مارچ متکبر وزیراعظم کی گردن سے سریا نکال دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، آزادی مارچ کو روکا گیا تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ عمران خان کردار کا نہیں گفتار کا غازی ہے، ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا، گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا آمرانہ عمل ہے، حکومت آمرانہ روش چھوڑ دے۔
خبر کا کوڈ : 820314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش