0
Saturday 5 Oct 2019 19:48

اے ٹی آئی نے سلام ٹیچر ڈے کو ’’سلام معمار ملت‘‘ ڈے کے عنوان سے منایا

اے ٹی آئی نے سلام ٹیچر ڈے کو ’’سلام معمار ملت‘‘ ڈے کے عنوان سے منایا
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام نے ملک بھر میں ٹیچر ڈے کو ''سلام معمار ملت'' کے طور پر منایا۔ ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو گلدستے تحائف اور کارڈز پیش کئے گئے۔ ملک بھر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی کی قیادت میں وفد نے پنجاب یونیورسٹی لاہور، منہاج یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس، ایجوکیشن یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں وائس چانسلرز اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں گلدستے پیش کئے۔ وفد میں مرکزی نائب صدر غفران سرور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر اسماعیل، جنرل سیکرٹری پنجاب (شمالی) بلال آکاش باجوہ، ثقلین رضا سیال، محمد دانش وڑائچ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا کہ ٹیچر ڈے کو ''سلام معمار ملت'' کے طور پر منانے کا مقصد اساتذہ کی عزت و تکریم میں اضافہ اور ان کی بے پناہ خدمات کا اعتراف ہے، اساتذہ قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ہر طالبعلم پر اساتذہ کی عزت فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 820319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش