0
Saturday 5 Oct 2019 20:41

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نارمل حالات کے بھاشن اپنے پاس رکھے، پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نارمل حالات کے بھاشن اپنے پاس رکھے، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سفارت کاری اور نارمل حالات کے بارے اپنے بھاشن اپنے پاس رکھے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر کے حوالے سے بیانات پر ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہماری عالمی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، بھارت اپنے انتہا پسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے اور اپنے بالادستی پر مبنی طرز عمل کے برعکس خود کو ایک نارمل ریاست ثابت کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو بتائے کہ ایک نارمل ریاست میں 80 لاکھ افراد محصور کیوں رکھے ہیں، دو ماہ سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کھلے پنجرے میں بند کرکے ‘ہر چیز ٹھیک ہے’ کا تاثر اور دعوی کس کو دکھانے کیلئے ہے؟ ۔ ترجمان کا کہناہے کہ کون سی نارمل ریاست میں سیاسی اور انتہاپسند جتھوں کو گائے ذبح کے نام پر تشدد کرکے قتل کرنے کی کھلی اجازت ہے؟ کس نارمل ریاست میں ‘گھر واپسی’ اور ‘لو جہاد’ کو ہوا دی جاتی ہے؟ بھارت سفارتکاری اور نارمل حالات کے حوالے سے اپنے بھاشن اپنے پاس ہی رکھے۔
خبر کا کوڈ : 820328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش