0
Saturday 5 Oct 2019 20:51
سینیٹر کرس کو آزاد کشمیر دورے کی دعوت دیتے ہیں

امریکی سینیٹرز کو مقبوضہ کشمیر جانےکی اجازت نہیں، شاہ محمود قریشی

امریکی سینیٹرز کو مقبوضہ کشمیر جانےکی اجازت نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسا کیا ہو رہا ہے جو امریکی سینیٹر کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر اور سینیٹر کرس ہالین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ سینیٹر کرس ہالین نے امریکی صدر کو کشمیر کی صورتحال پر خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کرس کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی اور اب وہ بھارت سے پاکستان آئے ہیں، ہم سینیٹر کرس کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسا کیا ہو رہا ہے جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے اور امریکی سینیٹر کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بھارتی حکومت نے غلام نبی فائی کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی میڈیا آج کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سینیٹر کرس ہالین اور امریکی سفیر کا کشمیر کے بارے میں مؤقف پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔ امریکی سینیٹر کرس ہالین نے کہا کہ دنیا کو سب معلوم ہے جو ایشیا اور کشمیر میں ہو رہا ہے۔ قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں صحافیوں اور سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت ہو۔ امریکی صدر دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش