QR CodeQR Code

ایل او سی پار کرنیوالا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہوگا، عمران خان

5 Oct 2019 21:46

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتا ہوں، وہ مقبوضہ وادی میں 2 ماہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے غیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنیوالا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتا ہوں، وہ مقبوضہ وادی میں 2 ماہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے غیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ جو شخص کشمیریوں کی مدد کیلئے آزاد کشمیر سے ایل او سی پار کرے گا وہ بھارتی بیانیےکے ہاتھوں میں کھیلے گا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے بھارت کو مقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل او سی پار حملے کا بہانہ ملے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اپنے بیانیے کے ذریعے پاکستان پر “اسلامی دہشت گردی” کا الزام لگا کر ظالمانہ بھارتی قبضے کیخلاف اہل کشمیر کی جائز جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 820351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820351/ایل-او-سی-پار-کرنیوالا-بھارتی-بیانیے-کے-ہاتھوں-میں-کھیل-رہا-ہوگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org