0
Saturday 5 Oct 2019 23:09

بلوچستان، حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں

بلوچستان، حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ منصوبہ بند ہونے سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے ریکوڈک منصوبہ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے اس مقصد کے لئے چین سمیت مختلف ممالک کے مائنگ کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق کیس ہارنے کے ذمہ دار سابقہ حکومت ہے، حکومت پر عائد ہونے والے جرمانے کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ریکوڈک کی بندش اور کیس ہارنے پر حزب اختلاف کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید جاری ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں کبھی بلوچستان اور پاکستان کے مفاد کو ترجیح نہیں دی گئی، اربوں ڈالرز کے منصوبے کو چند پیسوں میں دے دیا گیا۔ ریکوڈک منصوبہ بند ہونے سے سینکڑوں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں، ایرانی سرحد کے قریب پاکستان کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ریکوڈک بند ہونے سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کاروبار زندگی بھی سخت متاثر ہوا ہے۔ واضع رہے کہ عالمی بینک کی ایک عدالت نے رواں سال جولائی میں پاکستان پر تقریبا 6 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا جو بلوچستان حکومت نے ادا کر نا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش