0
Sunday 6 Oct 2019 09:53

عمران خان کی خواہش پر حزب اختلاف جیلوں میں رہے تو یہ احتساب نہیں انتقام ہے، قمر زمان کائرہ

عمران خان کی خواہش پر حزب اختلاف جیلوں میں رہے تو یہ احتساب نہیں انتقام ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے پنجاب کے علاقہ پھالیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوچھتے ہیں عالمی منڈی میں تیل، گیس کی قیمتیں کم لیکن پاکستان میں زیادہ کیوں ہیں۔؟ تمام سبسڈیز ختم کر کے بھی معیشت پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکا۔؟ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چئیرمین کہتے ہیں پاکستان سے جائز پیسہ اب بھی باہر جا رہا ہے، ہر بات پر یوٹرن لینے والے بتائیں کہ وہ کہاں رکیں گے۔؟ عمران خان کی خواہش پر حزب اختلاف جیلوں میں رہے تو یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے کسانوں کو فصلوں کی قیمت ادا کی لیکن آپ نے کیا کیا۔؟

انکا کہنا تھا کہ ہمارے دور سے ہہلے تجارت کا حجم 19 ارب ڈالر تھا اور ہم تجارتی حجم 25 ارب تک لے گئے تھے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی لڑی، لیکن موجودہ حکومت اب تک 11 ہزار ارب ڈالر قرضہ لے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خاں کا دعویٰ تھا کہ حکومت چلانے کے لیے ان کی ٹیمیں تیار ہیں۔ بتایا جائے کہاں ہیں وہ ٹیمیں۔؟ عمران خاں بتائیں کہاں ہے، ان کی سول حکومت۔؟ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت کے جانے یا آنے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اداروں نے نہیں، اگر مارشل لاء مسائل کا حل ہوتا تو ضیاءالحق اور پرویز مشرف کے دور میں حل ہو چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور عمران خان اسی مودی کے لیے دُعائیں مانگتے تھے، چین پاکستان کا دوست ہے لیکن آپ کی پالیسیوں کی وجہ سے ناراض ہو گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 820389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش