QR CodeQR Code

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں 5 افراد زخمی، مواصلاتی نظام متاثر

6 Oct 2019 10:02

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ رات تک وقفہ وقفہ سے جاری رہا، بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ نکاسی آب کا پانی سٹرکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع ڈیرہ بگٹی، تربت، چاغی، دالبندین، گوادر، بیلہ، مستونگ، خضدار، قلات، بولان، موسیٰ خیل، پشین، لورلائی، خاران، ہرنانی میں موسلادھار بارشیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون جاں بحق، چاغی میں بارش کے باعث گاڑی پھسلنے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ہرنائی میں سیلابی ریلے کے گزرنے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ رات تک وقفہ وقفہ سے جاری رہا، بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ نکاسی آب کا پانی سٹرکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں شہری علاقوں کے نسبیت بارش کم ہوئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کیساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی قادر آباد میں آنیوالے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

بلوچستان کے ضلع چاغی دالبندین اور ان سے مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کو موسلادھار بارش ہوئی چاغی کے نواحی علاقے مکنٹوک میں ویکسین کی نگرانی کے لئے جانے والے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امداد بلوچ دیگر چار افراد سمیت بارش کے باعث گاڑی کے پھسلنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ بارش سے قبل شدید طوفانی آندھی چلنے سے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ تربت،گوادر، بیلہ، مستونگ،خضدار، قلات،بولان، موسیٰ خیل، پشین، لورلائی، خاران، ہرنانی میں بھی ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہرنائی میں سیلابی ریلے کے گزرنے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 820395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820395/کوئٹہ-سمیت-مختلف-علاقوں-میں-موسلادھار-بارشیں-5-افراد-زخمی-مواصلاتی-نظام-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org