QR CodeQR Code

بارش اور ژالہ باری سے کوئٹہ کا موسم سرد، گرم کپڑوں کا استعمال شروع

6 Oct 2019 11:20

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔ وادیٔ کوئٹہ میں گذشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وادیٔ کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا، جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔ وادیٔ کوئٹہ میں گذشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ روز مستونگ، لورا لائی، ہرنائی، خاران، تربت اور گوادر سمیت وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش و ژالہ باری ہوئی۔ بلوچستان میں بارشوں سے موسم صبح کے وقت سرد رہنے لگا ہے اور خنکی بڑھی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، لسبیلہ، گوادر، کیچ، آواران، خضدار، نصیر آباد، بولان، جھل مگسی، سبی، کوہلو، لورا لائی اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 820411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820411/بارش-اور-ژالہ-باری-سے-کوئٹہ-کا-موسم-سرد-گرم-کپڑوں-استعمال-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org