QR CodeQR Code

راولپنڈی، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 19 وارداتیں

6 Oct 2019 11:36

راولپنڈی میں ایوب پارک کے قریب مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانیہ سے لوٹنے والا شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی استپال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکو زخمی شہری اشتیاق سے 700 پاؤنڈ لوٹ کر فرار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں 24 گھنٹے میں کار، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی و رہزنی کی 19 وارداتیں رونما ہو چکی ہیں، جس کے باعث شہری اور تاجر حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جڑواں شہر راوالپنڈی میں لٹیروں کا راج عروج پر ہے، لٹیرے رات ہی نہیں، دن دہاڑے بھی وارداتیں کر کے آرام سے نکل جاتے ہیں، جرائم کے اعداد و شمار نے روالپنڈی کے شہریوں اور تاجروں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

راولپنڈی میں ڈاکو راج کے باعث آئے دن دکانیں لٹتی ہیں تو کہیں کسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے، کہیں راہ چلتے شہری موبائل فون سے محروم ہو جاتا ہے، تو کہیں کسی کی گاڑی چِھن جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ایوب پارک کے قریب مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانیہ سے لوٹنے والا شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی استپال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکو زخمی شہری اشتیاق سے 700 پاؤنڈ لوٹ کر فرار ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق 61 سالہ اشتیاق اپنے بیٹے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے جہلم جارہے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 820413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820413/راولپنڈی-اسٹریٹ-کرائمز-میں-اضافہ-24-گھنٹوں-19-وارداتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org