QR CodeQR Code

علامہ افتخار حسین نقوی کی مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

6 Oct 2019 11:49

امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مولانا سید خادم حسین نقوی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مولانا سید خادم حسین نقوی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی مولانا طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ از این جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سمیت اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات نے مولانا طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 820415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820415/علامہ-افتخار-حسین-نقوی-کی-مولانا-طاہر-اشرفی-سے-ملاقات-والدہ-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org