QR CodeQR Code

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے، مسعود خان

6 Oct 2019 12:57

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میرپور میں زلزلہ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 24 ستمبر کے میرپور زلزلہ نے ایک بار پھر ہمیں خبردار کیا ہے کہ ہم قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور اور آگاہی مہم شروع کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں زلزلہ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان زلزلہ متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ متاثرین زلزلہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بعد ازاں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کمشنر آفس میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق بریفنگ لی۔ اس موقع پر سابق وزیر چودھری محمد سعید، کمشنر میرپور ڈویژن چودھری محمد طیب، ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 820435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820435/قدرتی-آفات-سے-نمٹنے-کیلئے-آگاہی-مہم-شروع-کرنی-چاہیے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org