0
Sunday 6 Oct 2019 17:30

ڈی آئی خان، قاری نے 5 سالہ شاگرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈی آئی خان، قاری نے 5 سالہ شاگرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کے قاری نے اپنے 5 سالہ شاگرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چودھوان کوڑی جمال میں پیش آیا ہے۔ متاثرہ بچے کے چچا محمد رحمت اللہ نے تھانہ چودھوان پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا بھتیجا مدرسہ المنیر مسجد میں قرآن کا ناظرہ کرنے کیلئے جاتا ہے، گذشتہ روز بھی وہ مدرسہ گیا تھا جہاں سے چھٹی کے بعد وہ روتے ہوئے گھر واپس آیا جس نے پوچھنے پر بتایا کہ قاری ابوبکر نے اس کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزم قاری ابوبکر ولد سونا خان ساکن کوڑی جمال کو گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور غیر فطری جنسی تعلق کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 820475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب