QR CodeQR Code

فضل الرحمان نے جعلی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ہے، اعجاز ہاشمی

6 Oct 2019 17:53

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراءکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ احمقانہ اشتعال انگیز بیانات دیکر اپنی اصلیت واضح کر رہے ہیں۔ علماء کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کی اسلام میں اجازت ہے اور نہ ہی آئندہ سیاسی آداب میں یہ قابل قبول ہے۔ جمہوری جدوجہد میں سیاسی تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے اور موجودہ حکومت میں موجود ٹولے کی اکثریت کی سیاسی تربیت ہوئی ہی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کرکے مولانا فضل الرحمان نے جعلی مینڈیٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ہے۔ حکومتی وزراءکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ احمقانہ اشتعال انگیز بیانات دیکر اپنی اصلیت واضح کر رہے ہیں۔ علماء کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کی اسلام میں اجازت ہے اور نہ ہی آئندہ سیاسی آداب میں یہ قابل قبول ہے۔ جمہوری جدوجہد میں سیاسی تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے اور موجودہ حکومت میں موجود ٹولے کی اکثریت کی سیاسی تربیت ہوئی ہی نہیں، یہ وہ افراد ہیں جو مختلف سیاسی جماعتیں چھوڑ کر اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور آج بھی ان کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں۔ ان کا نظریہ صرف اقتدار کا حصول اور عوام کا خون نچوڑنا ہے۔ وہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عملدرآمد اور اپنے بیرونی آقاﺅں کی خوشنودی کیلئے سیاست کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے اعلان سے حکومت کو لالے پڑ چکے ہیں اور مختلف طریقوں سے وہ بدگمانیاں پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر ایک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 820480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820480/فضل-الرحمان-نے-جعلی-حکومت-کیخلاف-طبل-جنگ-بجا-دیا-ہے-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org