QR CodeQR Code

زائرین امام حسین (ع) کیلئے سہولیات کے ساتھ ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے، علامہ حسین مسعودی

6 Oct 2019 19:22

کراچی میں علماء کے اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ہیئت آئمہ مساجد امامیہ نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام اربعین کے اجتماعات کو پر امن بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں کیونکہ امریکہ و اسرائیل اور اسلام دشمن قوتوں کے ایماء پر عراق میں فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے، اس کا مقصد اربعین کے عظیم الشان اجتماعات کو خراب کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے صدر علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ زائرین امام حسین (ع) کیلئے خصوصاً اربعین کی مناسبت سے سہولیات اور ویزوں کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ علماء کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام اربعین کے اجتماعات کو پر امن بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں کیونکہ امریکہ و اسرائیل اور اسلام دشمن قوتوں کے ایماءء پر عراق میں فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے، اس کا مقصد اربعین کے عظیم الشان اجتماعات کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے زائرین پاکستان سے کہا کہ وہ عراقی قوانین کی پابندی کریں اور کوشش کی جائے کہ پر امن ماحول مہیا ہو۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی قدس سرہ کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔ اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سرباز شگری، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا مردان علی شاہ، قاری غلام قاسم اور دیگر شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 820489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820489/زائرین-امام-حسین-ع-کیلئے-سہولیات-کے-ساتھ-ویزوں-حصول-میں-آسانی-پیدا-کی-جائے-علامہ-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org