0
Sunday 6 Oct 2019 19:50

حکومت اصلاحات کے نام پر مدارس کی آزادی و خودمختاری سلب کرنا چاہتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

حکومت اصلاحات کے نام پر مدارس کی آزادی و خودمختاری سلب کرنا چاہتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تنظیم المدارس کی قیادت دینی مدارس کیخلاف ہونیوالی حکومتی سازشوں پر کیوں خاموش ہے، حکومت اصلاحات کے نام پر مدارس کی آزادی و خودمختاری سلب کرنا چاہتی ہے، پُرامن مدارس کو ہراساں کیا جا رہا ہے، دینی مدارس کو غیر موثر بنانا مغربی ایجنڈا ہے، حکومت مدارس کے اکاونٹس منجمد کرکے حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ “ایک قوم ایک نصاب“ کے نام پر مدارس کے نصاب میں مداخلت ناقابل برداشت ہے، نئے قومی نصاب کی تیاری کے عمل میں علماء کو شامل کیا جائے، مدارس کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا جائے، دینی مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس کی قیادت مصلحتوں کا شکار ہے، حکومت کیساتھ ہونے والے معاہدے پر علماء اور مدارس ناظمین کو اعتماد میں لیا جائے، امریکہ اور مغربی دنیا دینی مدارس سے خوفزدہ ہے، دینی مدارس لاکھوں غریب طلباء کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں مدارس ناظمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اسلام کو دیس نکالا دینے کیلئے دینی مدارس کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، اہل حق دینی مدارس کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس کی نااہل قیادت مدارس کے نام پر سودے بازی میں مصروف ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں اہلسنت کے مدارس پر کالعدم جماعتوں کے قبضے کے معاملے پر تنظیم المدارس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، بلوچستان میں مدارس ناظمین کی مظلومانہ شہادتوں پر تنظیم المدارس کی قیادت نے آواز نہ اٹھا کر بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس پر قابض مفاد پرست ٹولے نے پسماندہ علاقوں کے مدارس کی فلاح و بہبود کے کچھ نہیں کیا، تنظیم المدارس پر مسلط قبضہ گروپ سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مفتی منیب الرحمن محکمہ اوقاف پر دباو ڈال کر ہمارے حامی علماء کو معطل کروا رہا ہے، اوقاف کا تنظیم المدارس کے جھگڑے میں فریق بننا حدود سے تجاوز ہے، محمکہ اوقاف ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔
خبر کا کوڈ : 820491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش