QR CodeQR Code

وزیراعظم پاکستان نے مدارس کے طلباء و طالبات کو اہمیت دے کر ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں، محترمہ امۃ المہدی

6 Oct 2019 20:43

میانوالی میں تقریب کے دوران اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کا کہنا تھا کہ میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے شیلڈ وصول کروں گی، یہ سب میری اساتذہ، علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ماں باپ کی دعاءں اور شفقات کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پکی شاہ مردان میانوالی کی پرنسپل محترمہ امۃ المہدی نے جامعہ کی طالبہ تہمینہ بتول کو وفاق المدارس کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر وزیراعظم کی جانب سے انعامی شیلڈ دیئے جانے تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1993ء سے جامعہ میں ہر سال طالبات اچھے نمرز حاصل کرتی ہیں، لیکن اس دفعہ وزیراعظم پاکستان نے مدارس کے طلباء و طالبات کو اہمیت دے کر ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جامعہ روز اول سے نہ صرف دینی تعلیم بلکہ عصری تعلیم بھی طالبات کو دے رہا ہے، تاہم وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق اگر مدارس کے طلباء و طالبات کو قومی دھارے میں شامل کر کے انہیں جدید طریقہ تعلیم کے مطابق ایک جیسا سلیبس پڑھایا گیا تو یقینا یہ سب بچے بچیاں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ تہمینہ بتول کا کہنا تھا کہ میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے شیلڈ وصول کروں گی، یہ سب میری اساتذہ، ادارے کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ماں باپ کی دعاءں اور شفقات کا نتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 820499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820499/وزیراعظم-پاکستان-نے-مدارس-کے-طلباء-طالبات-کو-اہمیت-دے-کر-ہمارے-حوصلے-بلند-کیے-ہیں-محترمہ-امۃ-المہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org