QR CodeQR Code

عراق جانیوالے زائرین کی خدمت کیلئے شکار پور، جیکب آباد اور کوئٹہ میں جے ایس او کیطرف سے خدمات کا سلسلہ جاری

6 Oct 2019 21:53

اربعین کے زائرین کی خدمت کیلئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر خدماتی کیمپوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان کیمپوں میں زائرین کے آرام، صحت اور طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام حسن علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین ہر سال عراق کا سفر کرتے ہیں۔ پاکستان سے بذریعہ بس جانیوالے زائرین شکار پور، جیکب آباد اور کوئٹہ سے تفتان اور وہاں سےعراق جاتے ہیں۔ عراق میں زائرین کیلئے موکب (خدماتی کیمپ) لگائے جاتے ہیں، اسی طرز پر پاکستان کے مختلف شہروں سے شکار پور، جیکب آباد اور کوئٹہ کے راستے سے تفتان جانیوالے زائرین کی خدمت کیلئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر خدماتی کیمپوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان کیمپوں میں زائرین کے آرام، صحت اور طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 820502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820502/عراق-جانیوالے-زائرین-کی-خدمت-کیلئے-شکار-پور-جیکب-آباد-اور-کوئٹہ-میں-جے-ایس-او-کیطرف-سے-خدمات-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org