0
Sunday 6 Oct 2019 23:18

پاراچنار میں ہفتہ بھر سے جاری بارشیں، کئی فصلیں اور باغات تباہ

پاراچنار میں ہفتہ بھر سے جاری بارشیں، کئی فصلیں اور باغات تباہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ ہفتے سے بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقے خرلاچی، شینگک، کنج علیزئی، نستی کوٹ، تائیدہ، بوشہرہ، شاخ، میرباخیل، احمد زئی، کڑمان، بوغاکی، بدامہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک علی حسین، ملک نور عالم خان، عظمت علیزئی، محسن علی اور دیگر نے کہا کہ ان کی چاول، دھان اور ماش کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور ان کی سال بھر کی محنت پل بھر میں ضائع ہوگئی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے اور متاثرہ کسانوں کے ساتھ مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 820511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش