QR CodeQR Code

تمام سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی طرح اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنا ہے

مولانا فضل الرحمٰن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، میاں محمود الرشید

7 Oct 2019 09:46

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے حواری لاک ڈاؤن اور بلا جواز مارچ کی دھمکیوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں جراتمندانہ خطاب کے بعد کوئی پاکستانی اس طرح کے بلاجواز احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساری سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی نہ کسی طرح اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنا ہے، لیکن بہتر ہے کہ مولانا منفی اور جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 820520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820520/مولانا-فضل-الرحم-ن-ملک-میں-سیاسی-انتشار-پھیلا-کر-اپنے-مذموم-مقاصد-کی-تکمیل-کیلئے-کوشاں-ہیں-میاں-محمود-الرشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org