QR CodeQR Code

پولیس کی کاروائی، کوئٹہ سے کراچی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

7 Oct 2019 09:54

رات گئے پولیس نے مٹی کے ٹرالر میں چھپائی گئی، 800 کلو چھالیہ برآمد کی، کارروائی کے دوران ٹرالر کے کلینر اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ناردرن بائی پاس پر سرجانی پولیس نے ٹرالر پر چھاپہ مار کر کوئٹہ سے کراچی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ سرجانی پولیس نے ناردرن بائی پاس پر 12 ویلر ٹرالر پر چھاپہ مار کر چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ رات گئے پولیس نے مٹی کے ٹرالر میں چھپائی گئی، 800 کلو چھالیہ برآمد کی، کارروائی کے دوران ٹرالر کے کلینر اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان چھالیہ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کررہے تھے، گرفتار ملزمان گٹکے اور ماوا بنانے والوں کے لئے چھالیہ شہر میں سپلائی کرنے جا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 820522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820522/پولیس-کی-کاروائی-کوئٹہ-سے-کراچی-چھالیہ-اسمگلنگ-ناکام-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org