0
Monday 7 Oct 2019 10:26

مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں، سینیٹر شبلی فراز

مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں، سینیٹر شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں اور مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اپنے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا تھا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچنے پر وہ ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر قاسم سوری بھی موجود تھے۔ سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت (ص) کے نام پر چندہ اکٹھا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مدرسہ اصلاحات (ریفارمز) نہیں کرانا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ناموس رسالت (ص) پر وزیراعظم عمران خان نے جو مؤقف اختیار کیا وہ دس مولانا بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں نظام میں موجود غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیئے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے زور دے کرکہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کو موجود تیکنیکی خامیاں دور کرنی چاہئیں۔ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس میں شمولیت کے لیے وہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش