QR CodeQR Code

عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے

7 Oct 2019 10:26

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، سی پیک، ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر اور سی پیک سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر آج چین جائیں گے، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خسرود بختیار اور حفیظ شیخ بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، سی پیک، ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پر بات چیت کریں گے، ملاقاتوں میں پاک چین جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان جمعرات کو واپس آئیں گے۔
 
 


خبر کا کوڈ: 820529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820529/عمران-خان-آج-تین-روزہ-دورے-پر-چین-روانہ-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org