QR CodeQR Code

آزادی مارچ کے شرکاء کا آج پھر کنٹرول لائن جانے کا اعلان

7 Oct 2019 10:32

واضح رہے گذشتہ روز کنٹرول لائن سے چھ کلومیٹر دور جسکول کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے پہلے ہی کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کر رکھا تھا، شرکاء کو وہیں روک دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ کے شرکاء نے آج پھر کنٹرول لائن جانے کا اعلان کیا ہے، کل شرکاء کو ایل او سی سے 6 کلومیٹر دور روک دیا گیا تھا۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا آزادی مارچ گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ سے کنٹرول لائن چکوٹھی پہنچا تھا۔ مارچ کے شرکاء چناری پہنچے جہاں سے کنٹرول لائن جانے کے لیے شاہراہ سری نگر پر پیدل مارچ کیا۔ کنٹرول لائن سے چھ کلومیٹر دور جسکول کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے پہلے ہی کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کر رکھا تھا، شرکاء کو وہیں روک دیا گیا۔ جس کے بعد سے آزادی مارچ کے شرکاء نے جسکول کے مقام پر ہی دھرنا دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے آزادی مارچ کا آج چوتھا روز ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 820531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820531/ا-زادی-مارچ-کے-شرکاء-کا-ا-ج-پھر-کنٹرول-لائن-جانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org