0
Monday 7 Oct 2019 10:35

ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی

ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اور کئی قیمتی انسانی جانیں ہڑپ کر چکا ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ بچے سمیت مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے، جس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے، ڈینگی کے نئے کیس سامنے آنے کی رفتار بھی نہیں تھم سکی۔ راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، بچے ساجد نے بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال جبکہ 50 سالہ شبیر نے ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑا، دونوں راولپنڈی کے رہائشی تھے، ضلع بھر میں مزید 174 جبکہ صوبے میں 225 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے ہیں۔ پوٹھوہار کے علاقے سے سب سے زیادہ 93 کیس سامنے آئے ہیں، لاہور میں 17 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ چکوال، اٹک، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات سے بھی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک ڈینگی مریضوں کی تعداد 5190 ہو گئی ہے، لاہور میں ڈینگی کے 17 نئے مریضوں میں سے 9 اسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں، لاہور میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 257 ہو گئی، حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے مریض بھی ہیں جو راولپنڈی اور سوات سے علاج کی غرض سے لاہور آئے۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں 2148 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا، لاروا کی موجودگی پر 237 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کرکے 63 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب