0
Monday 7 Oct 2019 11:05

عمران خان آج اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کریں گے

عمران خان آج اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورتمند افراد کو حکومت کی جانب سے مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لنگر سکیم حکومت کی جانب سے جاری کردہ سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم جزو ہے۔ اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے تحت 4 سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد کی مدد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین حصے ہیں، اس پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی، ہنر کی تعلیم اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہوگی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہرسال اسی ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، 4سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں 22غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) بھی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرینگی، احساس پروگرام کے تحت ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 820538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش