QR CodeQR Code

اے ٹی ایم بند کرنا مسئلے کا حل نہیں

ایلفی گروپ کی بینکوں کے اے ٹی ایم میں کارروائیاں، عوام پریشان

7 Oct 2019 11:42

بینک حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمرے اتنے ناقص ہیں کہ ان میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر نہیں آتے ہیں۔ ان کیمروں کی مدد سے دیگر جرائم میں ملوث افراد کو بھی پکڑنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں ایلفی گروپ سرگرم ہوگیا۔ ملزمان نے بینکوں کی اے ٹی ایم ایلفی سے بلاک کردیں۔ ذرائع کے مطابق کے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایلفی گروپ کی متعدد وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ ملزمان گروہ کی شکل میں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم کے بٹن اور کارڈ ڈالنے کی جگہوں میں ایلفی ڈال دیتے ہیں، جس سے مشینز بلاک ہو جاتی ہیں اور لوگوں انہیں استعمال کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ دوسری جانب بینک سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے اے ٹی ایم بند رکھنا شروع کر دیئے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمرے اتنے ناقص ہیں کہ ان میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر نہیں آتے ہیں۔ ان کیمروں کی مدد سے دیگر جرائم میں ملوث افراد کو بھی پکڑنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس مسائل کے حل کے بجائے اس میں اضافہ کر رہی ہے، اے ٹی ایم بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ ان وارداتوں میں ملوث گروہ کو پکڑنا چاہیئے۔
وارداتوں سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک چار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس میں ایک کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان پنڈی بھٹیاں سے 12 کلو میٹر دور کے علاقے میں بھی کارروائی کرچکے ہیں، تاہم ان وارداتوں کے پیچھے چھپے مقصد تاحال سامنے نہ آسکا۔ نجی نیوز چینل نے بینکوں کے اے ٹی ایم میں کی گئی ایلفی گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
 


خبر کا کوڈ: 820550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820550/ایلفی-گروپ-کی-بینکوں-کے-اے-ٹی-ایم-میں-کارروائیاں-عوام-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org