QR CodeQR Code

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری

7 Oct 2019 17:31

سول عدالت کی جانب سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی این سی اے ڈاکٹر عارفہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں، ریسرچ ایسوسی ایٹ راؤ دلشاد نے پرنسپل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سول عدالت کی جانب سے نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے ان کے وارنٹ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) میں غیر قانونی تقرریوں کا معاملے پر جاری کئے ہیں۔ سول عدالت کی جانب سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی این سی اے ڈاکٹر عارفہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریسرچ ایسوسی ایٹ راؤ دلشاد نے پرنسپل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ عدالت نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے 14 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیب کی حراست میں سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق ہو گئے تھے۔ پروفیسر محمد جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی وفات واقع ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں جاری کی گئیں تو وفات کے بعد بھی ان کی ہتھکڑیاں نہیں کھولی گئی تھیں، جس پر نیب حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 820620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820620/نیشنل-کالج-ا-ف-ا-رٹس-لاہور-کے-پرنسپل-ڈاکٹر-مرتض-ی-جعفری-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org