0
Monday 7 Oct 2019 17:59

مودی کو وارننگ دیتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، شاہ محمود قریشی

مودی کو وارننگ دیتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی کو وارننگ دیتے ہیں کہ مظالم بند کرے یہ نہ ہو لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔ ملتان میں قومی زکریا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو روز قبل امریکی سینیٹر آئے وہ ان 4 سینیٹرز میں سے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو خط لکھا کہ کشمیر میں کرفیو کھولا جائے، امریکی سینیٹر پہلے نئی دلی گئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر جانا چاہا مگر روک دیا گیا اور جب انہوں نے آزاد کشمیر میں جانے کی خواہش کی تو ہم نے ہر کونے میں جانے کا کہا، جو لوگ آزادکشمیر جانا چاہتے ہیں ان کو مقبوضہ کشمیر بھی جانے دیا جائے تاکہ حالات سامنے آسکیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت فی الفور کشمیر سے کرفیو اٹھائے۔

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو آزادی دی جائے، مساجد کے تالے کھولے جائیں تاکہ مذہبی عبادت ادا کی جاسکے، بھارت کی سرکار معصوم پلیٹ گن سے لوگوں کو اندھا کیا جا رہا ہے، وہ ختم کرے اور مودی کو وارننگ دیتے ہیں کہ مظالم بند کرے یہ نہ ہولوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا اس بات پر متفق ہے کہ اس وقت امن سب سے اہم ہے اور ہم بھی افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، طالبان کو کہا کہ اس وقت امن کے سب سے زیادہ ضرورت ہے، جب 12 رکنی طالبان کا وفد مجھے ملنے آیا تو انہیں بھی امن کا پیغام دیا جب کہ وزیراعظم نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا اور وہاں تجارت کے راستے کی توسیع کی، پاکستان چاہتا ہے امن ہو، آمدورفت میں اضافہ ہو، بچوں کا علاج ہو اور تعلیم دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 820631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش