0
Monday 7 Oct 2019 18:02

طالبان وفد کی پاکستان آمد کے بہت حساس پہلو ہیں، جو مناسب وقت پر سامنے لائے جائیں گے، دفتر خارجہ

طالبان وفد کی پاکستان آمد کے بہت حساس پہلو ہیں، جو مناسب وقت پر سامنے لائے جائیں گے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغان طالبان وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، طالبان وفد کی آمد کے بہت حساس پہلو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزرات خارجہ میں ملاقات کی تفصیل دے چکے ہیں، دیگر پہلو حساسیت کے باعث مناسب وقت پر سامنے لائے جائیں گے، پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی افغان حکومت کے حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کےلیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بولے اقوام متحدہ میں نئے مستقل مندوب جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد فیصل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیراعظم کا 7 روزہ امریکہ کا کامیاب دورہ رہا، سعودی عرب اور مسلم امہ کا مسئلہ کشمیر پر بیانیہ بلکل واضح ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش