0
Monday 7 Oct 2019 18:09

امریکہ نے 7 اکتوبر 2001ء کو افغانستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی، سہیل شاہین

امریکہ نے 7 اکتوبر 2001ء کو افغانستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی، سہیل شاہین
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے 7 اکتوبر 2001ء کو افغانستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک دلدل ہے جتنا حرکت کرو گے اتنا ڈوبو گے، ہم لڑیں گے تاریخ خود کو دھرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 7 اکتوبر کو ہم یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، امریکہ کے ساتھ معاملات پرامن انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر حل نہ ہوئے تو آخری دم تم لڑتے رہیں گے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں طالبان کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر آیا تھا، جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 820633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش