QR CodeQR Code

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں نیا گواہ بھی سامنے آ گیا

7 Oct 2019 22:24

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹارنی مارک زید نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کے خلاف ایک اور مخبر سامنے آیا، جس کے پاس یوکرینی صدر سے ٹرمپ کی بات چیت سے متعلق اہم نوعیت کی معلومات موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹارنی مارک زید نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کے خلاف ایک اور مخبر سامنے آیا، جس کے پاس یوکرینی صدر سے ٹرمپ کی بات چیت سے متعلق اہم نوعیت کی معلومات موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرا گواہ خفیہ ادارے کا افسر ہے اور اس کی انسپکٹر جنرل سے بات ہوئی ہے۔ دوسری جانب اس پیش رفت پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی  دوسرے مخبر کے کیے گئے دعوؤں کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ پر ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے خلاف کارروائی کے لیے یوکرینی صدر پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے.

جبکہ امریکی صدر بارہا ان الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔ اس ضمن میں ہاؤس آف ڈیموکرٹیس نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کررکھا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ مریسن کو فون کرکے ان سے مدد طلب کی، تو وہ بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بن گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر خواستگار تھے کہ ملر کو بدنام کرنے میں ان کی مدد کی جائے، تاکہ ملر کی ساکھ ختم ہوجائے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے ملر نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ محکمہ انصاف میں جمع کرادی تھی۔ اسپیشل کونسل رابرٹ ملر نے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 820634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820634/ٹرمپ-کے-خلاف-مواخذے-کی-تحقیقات-میں-نیا-گواہ-بھی-سامنے-آ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org