0
Monday 7 Oct 2019 18:51

ملک کو سیکولر بنانے کیلئے سازشیں جاری ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

ملک کو سیکولر بنانے کیلئے سازشیں جاری ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مفتی مشتاق احمد نوری کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں سودے بازی کرنیوالی تنظیم المدارس کی قیادت بے نقاب ہو چکی ہے، تنظیم المدارس کو باپ کی جاگیر سمجھنے والوں کا محاسبہ کریں گے، کسی کو جعلی اور بوگس الیکشن کے ذریعے تنظیم المدارس پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن کو 25 کروڑ کا حساب اور جواب دینا پڑے گا، حکومت اور اپوزیشن سیاسی تلخی کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک نہ لے جائے، ملک میں بڑھتے سیاسی انتشار کی ذمہ دار حکومت ہے، کھلنڈروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے، ملک کو سیکولر بنانے کی پس پردہ سازشیں عروج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت سے وابستہ امیدیں پوری نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا، ملک کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 66 روز سے جاری مسلسل کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء ختم اور ادویات نایاب ہو چکی ہیں۔ 90 لاکھ کشمیری زندہ درگور ہو چکے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو چار حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، قومی کشمیر کمیٹی کو فعال کیا جائے، مسلم حکمران کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کیلئے بھارت پر مشترکہ دباو ڈالیں، کشمیری بچے، بوڑھے اور خواتین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش