0
Monday 7 Oct 2019 19:19

آزادی کشمیر کیلئے جہاد کا ماحول بنایا جائے، محمد حسین محنتی

آزادی کشمیر کیلئے جہاد کا ماحول بنایا جائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کیلئے اب وہ وقت ہے کہ جہاد کا ماحول بنایا جائے، آج اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، مسلم امہ کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام و مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، تبدیلی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مسلسل یوٹرن اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ہمراہ انجمن تاجران شاہی بازار کے صدر سلیم حسین وہرہ، جنرل سیکریٹری اکرام الدین گڈو، موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری حمید میمن، فرنیچر ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اقبال سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید قریشی، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، JI یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم حیدر، سلیم خان، اور حنیف شیخ بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تباہی، روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اڑان نے حکومتی دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے، تبدیلی کے سارے دعوے اب تک کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، حالات کی خرابی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکمران ٹولہ ہے، ظالم و جابر نظام کے خلاف عوام کو بھی جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہے، تبدیلی کی دعویدار حکومت نے اپنے اقدامات سے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، ہر آنے والا دن عوام کیلئے ایک نئی مشکلات لیکر طلوع ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ظلم کے باوجود مظلوم کشمیری مسلمان اپنے طور پر جہاد کر رہے ہیں، ایسے حالات میں کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، ہم کشمیر نہیں جا سکتے لیکن کم از کم سڑکوں پر نکل کر جتنی مدد ہم ابھی کر سکتے ہیں، کرنی چاہیے، وقت آیا اور موقع ملے گا تو سری نگر بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 820653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش