QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہیں، فیاض الحسن چوہان

7 Oct 2019 19:24

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا چیئرمین نیب سے مطالبہ ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھ گچھ کریں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لانگ مارچ سے بھاگ چکے ہیں، چئیرمین نیب فضل الرحمٰن کو ریلوے کی زمین اور کرپشن پر بلائے اور پوچھے کہ کس قانون کے تحت ریلوے کی زمین ہتھیائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کشمیر پر حکومت کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمٰن کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے، کوئی لانگ یا شارٹ مارچ نہیں ہوگا، عوام سمجھدار ہیں سمجھتے ہیں مذہب کا کارڈ صرف اقتدار کیلئے کھیلا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن عمران خان کے بغض میں آصف زرداری اور نوازشریف کے پیغامات پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا چیئرمین نیب سے مطالبہ ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھ گچھ کریں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لانگ مارچ سے بھاگ چکے ہیں، چیئرمین نیب فضل الرحمٰن کو ریلوے کی زمین اور کرپشن پر بلائے اور پوچھے کہ کس قانون کے تحت ریلوے کی زمین ہتھیائی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہیں، والدین سیاسی مفادات کیلئے اپنے بچوں کو آزادی مارچ کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں۔


خبر کا کوڈ: 820655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820655/مولانا-فضل-الرحم-ن-سر-سے-پاؤں-تک-کرپشن-میں-ملوث-ہیں-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org