0
Monday 7 Oct 2019 19:25

پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی اخلاقی حمایت کریں گے، لیکن پیپلز پارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اور مشیر وزیراعلٰی سندھ مرتضٰی وہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی اخلاقی حمایت کریں گے، لیکن عملی طور پر پیپلز پارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بھی اظہار کرچکے ہیں، جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں، بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنے کام کے علاوہ سب کام کرتے ہیں، شیخ رشید ریلوے کو بہتر بنانے کے بجائے سیاست میں مصروف ہیں، شیخ رشید کو چاہیئے کہ وہ وزیراعظم کو مشورے دیں، پیپلز پارٹی کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 820656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش