QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، بلاول بھٹو زرداری

7 Oct 2019 19:34

میڈیا سیل کراچی سے جاری ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمن کی کس حد تک مدد کرسکتے ہیں، اس مناسبت سے پارٹی اجلاس بلایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، ہم ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمن کی کس حد تک مدد کرسکتے ہیں، اس مناسبت سے پارٹی اجلاس بلایا ہے۔ واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی مارچ کی تاریخ سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ملک بھر سے اس مارچ میں قافلے شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 820658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820658/پیپلز-پارٹی-ایسا-کوئی-قدم-نہیں-اٹھائے-گی-جس-سے-جمہوریت-کو-نقصان-ہو-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org