0
Monday 7 Oct 2019 19:42

ملتان، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ملتان، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب کے سامنے منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے لاپتہ افراد کے لواحقین قارب نوید ہاشمی، یعسوب ہاشمی اور زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے پُرامن اور محب وطن شہری ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، اگر ہمارے بیٹے گناہگار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، کشمیری مسلمانوں کے لئے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کریں، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بھائیوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، نہیں تو جلدازجلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون توڑنے والوں کا پیچھا کریں، ہمارے آباؤاجداد نے اس ملک کے لئے قربانیاں دیں ہیں، آج بانیان پاکستان کی اولادیں انصاف مانگنے کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں، ہمارا پرامن احتجاج ہماری حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش