0
Monday 7 Oct 2019 20:54

پشاور میں خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا

پشاور میں خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی میں کسی معاملے پر بچوں کی لڑائی ہوئی، جس میں خواتین کود پڑیں اور ملزمہ فائزہ نے گھر سے کلاشنکوف اٹھا کر 18 سالہ نجمہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مدعی رحم باچا ولد لعل بادشاہ سکنہ ادیزئی متنی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ بچوں کی لڑائی پر ان کی قریبی رشتہ دار مسماۃ فائزہ دختر پائیو دین نے اس کی بہن مسماۃ نجمہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 820671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش